پاک فوج کی بہاولپور کور کی ضرب حدید مشقیں 

Mar 04, 2021 | 19:26:PM
 پاک فوج کی بہاولپور کور کی ضرب حدید مشقیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)پاک فوج کی بہاولپور کور کی ضرب حدید مشقیں جاری،موسم سرما کی سالانہ مشقوں کے دوران فوجی دستے میدان جنگ کے ماحول میں مختلف ڈرلز اور پروسیجرز کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق کور لیول مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا ہے۔مشقوں کا مقصد افواج کے مختلف حصوں میں مطابقت لانا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقیں صحرا اور میدانی، بڑے علاقے میں ہو رہی ہیں۔
مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس سخت موسمی ماحول میں دفاع و جوابی اقدامات کی ریہرسل کر رہے ہیں۔فوجی دستوں نے حقیقی جنگی ماحول میں اعلی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی دستوں نے قل و حرکت، تدبیری لڑائی اور فائر پاور کی بہترین صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔