نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب تیار ،10مارچ کو آن لائن کر دیا جائیگا

Mar 04, 2021 | 19:29:PM
نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب تیار ،10مارچ کو آن لائن کر دیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ مفتی میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب تیار کر لیا گیا ہے جو 10 مارچ کو آن لائن کردیا جا ئیگا۔

تفصیلات کے مطابق ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ مفتی میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ نئے نصاب کا اعلان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک بڑی تقریب میں کریں گے ۔نئے نصاب سے طلبا کو علوم القرآن، حدیث، فقہ،ادب اور عقائد سے رغبت اور علمی پختگی حاصل ہو گی ۔نیا نصاب جدید خطوط پر تیار کیا گیا ہے۔
ناظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ علما کی تجاویز آنے کے بعد حتمی اعلان 17مارچ کو ہو گا ۔قدیم و جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب ہر نوع کے علمی ابہام کو دور کر دے گا۔
علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ صوفیاکرام کی تعلیمات کو نئے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔نئے نصاب کی تشکیل کا مقصد عالی اخلاق کے حامل علما تیار کرنا ہے۔اجلاس میں صدر نظام المدارس پاکستان علامہ امداد اللہ قادری و دیگر علما کی شرکت۔