این اے75 ،آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب الیکشن کمیشن پیش، بیان ریکارڈ کرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)این اے 75 ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے اپنا بیان الیکشن کمیشن میں ریکارڈ کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد ظریف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے جہاں ان سے این اے 75 ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں اور ہونے والے ناخوشگوار واقعات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ۔
دونوں افسروں نے الگ الگ الیکشن کمیشن حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو بیان ریکارڈ کے بعد جانے کی اجازت دی تاہم چیف سیکرٹری کو اجلاس میں موجود رہنے کے احکامات دیئے ۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب انعام غنی الیکشن کمیشن سے روانہ ہوئے تو صحافیوں نے ان کو گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی تاہم آئی جی پنجاب صحافیوں کا جواب دینے گریز کیا ۔