روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے،برطانوی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن

Mar 04, 2021 | 19:50:PM

 (24نیوز )برطانیہ کی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اہم بیان میں کہاگیاکہ برطانیہ میں اس وقت دی جانے والی کورونا ویکسین سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا لہٰذا شہریوں کو رمضان کی وجہ سے کورونا ویکسین کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا ویکسین کا انجکیشن غذائیت کے بغیر ہے جس کو روزے کی حالت میں بھی لینے سے روزہ برقرار رہتا ہے جب کہ ویکسین کا مواد بلڈ سرکولیشن میں شامل نہیں ہوتا ۔لہٰذا یہ تمام چیزیں انسانی جسم کے ان حصوں میں شامل نہیں جس سے روزے ٹوٹ جائے گا۔اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کی ویکسین پٹھوں کے ذریعے دیا جانے والا انجکشن ہے جو اس وقت ویکسین دیئے جانے کا واحد طریقہ کار ہے اسی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل روزے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں