(24نیوز )برطانوی شاہی خاندان کے سابق اسٹاف رکن نے شہزادہ ہیری اورمیگھن پر الزامات عائد کردئیے ۔
اسٹاف رکن نے دعویٰ کیا کہ میگھن کے شاہی خاندان کے اسٹاف ممبرز سے تعلقات کشیدہ تھے اور انہوں نے کئی بار اسٹاف ممبرز کی تضحیک کی۔سابق اسٹاف ممبر کا کہنا تھاکہ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے میگھن نے دو ذاتی معاونین کو محل سے نکالا تھا اور کشیدہ تعلقات کی وجہ سے جوڑے کوشاہی خاندان چھوڑنا پڑا۔
بکنگھم پیلس نے عملے کے سابق رکن کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی شاہی خاندان کے سابق اسٹاف رکن کے شہزادہ ہیری اورمیگھن پر الزامات
Mar 04, 2021 | 19:56:PM