بلاول بھٹو زرداری کی مریم نوازسے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

Mar 04, 2021 | 20:00:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف سے ملاقات ، یوسف رضا گیلانی کی جیت پر مبارک باد اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز سے ملاقات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، مصطفی نواز کھوکھر، قاسم گیلانی اور موسی گیلانی موجود بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ن کے وفد میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید اور سعد رفیق ، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب بھی شامل تھے ۔
پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مزیدخبریں