(24نیوز )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تین بڑوں نے وزیر اعظم کے ایوان سے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر لاتعلق رہنے ،حکومت گرانے کیلئے تمام آپشنز کااستعمال اور سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے کئے ہیں اور انہیں سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے قائد ن لیگ نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ پی ڈی ایم وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا حصہ نہ نہیں بنے گی ،اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا عمران خان کا مسئلہ ہے ہم اس سے لاتعلق رہیں گے ، مسلم لےگ ن کے قائد مےاں نواز شرےف نے سابق صدر کی اس تجوےز پر اتفاق کےا ہے ۔بعد ازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کرکے آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے ،دونوں رہنماﺅں نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا تسلسل آگے لیکرچلنے پراتفاق کےا ہے، دونوں رہنماﺅں کے درمےان اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بھی بات چیت ہو ئی ، دونوں رہنماﺅں نے ا عتماد کے ووٹ لینے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہ زیراعظم کواعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں وہ پہلے ہی اعتماد کھوچکے ہےں اب صرف استعفادیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے رابطوں میں تےنوں رہنماﺅں نے حکومت گرانے کےلئے تمام آپشنز استعمال کرنے اور پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔
٭٭٭٭٭
پی ڈی ایم کے تین بڑوں کا رابطہ ،وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ
Mar 04, 2021 | 20:11:PM