(24نیوز) بھارت کے ایک پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانے والا شخص سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ریاست کر ناٹک سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ شخص روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال کے عملے کی جانب سے ا±سے مردہ قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد ا±سے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ سپتال کے عملے کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والے شخص کے پوسٹ مارٹم کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، اس دوران عملے نے ا±سے حرکت کرتے دیکھا جس پر ا±سے فوراً طبی امداد دی گئی ۔ مریض کی صحت اب دن بہ دن بہتر ہو رہی ہے۔متاثرہ شخص کے گھر والوں کی جانب سے تا حال پرائیویٹ اسپتال کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہوگیا
Mar 04, 2021 | 20:18:PM