کٹھ پتلی حکومت کیخلاف ہر ہتھیار استعمال کرنے کو تیار ہیں ، بلاول بھٹو ، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اورمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے مشترکہ پریس کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف ہر ہتھیار استعمال کرنے کو تیار ہیں چاہے ہمیں ٹولے بھی لینے پڑھیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملک عمران خان کو شکست دی، عمران خان جان چکے ہیں کہ انکا وقت اب ختم ہونیوالا ہے، ہمیں اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا، عمران خان بکنے والے پارلیمنٹ کا نام لے اور انکو پارلیمنٹ سے نکالے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی۔ عمران خان غصے میں تھے اور ان کے کانوں سے دھواں نکل رہاتھا۔ عمران خان کولگ رہاتھاجیسے اب بھی کنٹینرپرکھڑے ہیں۔لوگوں کو بیوقوف نہ سمجھیں لوگ آپ کو جانتے ہیں۔جب آپ کوسنجرانی صاحب کیلئے سیکرٹ بیلٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ اس کی حمایت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون پر مبنی فیصلے دیئے ہیں۔ عمران خان اپنی شکست کی ذمہ داری دوسروں پر مٹ ڈالیں، عمران خان کس منہ سے اپنے بکنے والے ارکان سے اعتماد کا ووٹ مانگیں گے۔قانون سازی منتخب حکومت کرے گی وہ چوری نہیں کرے گا۔ہمارے لوگ بھی اب سیانے ہو گئے ہیں، فون کال سنتے بھی ہیں بات بھی کرتے ہیں لیکن کرتے وہی ہیں جو انکا دل کرتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خود کہتا ہے کہ میں نے کے پی کے میں اتنے لوگوں کو نکال دیا تھا تو اب بھی نکالےاگر عمران اپنی پوزیشن پر قائم ہے تو ہم چیلنج کرتے ہیں عمران خان ان پارلیمنٹرین کا نام لیں اور ان کو اپنی جماعت سے نکالیں۔ عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہئے ۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ اس پیسے کابھی نام لیں جو آپ نے چلانے کی کوشش کی۔ آپ نے ارکان کو 50 کروڑ روپے فنڈز دینے کا کیوں کہا،عمران کو پتہ ہے کہ ان کے ارکان نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے۔ مستقبل اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کاہے۔
بلاول بھٹو پی ڈی ایم جانتی ہے کہ سیٹوں پر بیٹھنے والوں کے دل آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اب گیارہ جماعتیں فیصلہ کریں گی کہ عدم اعتماد کب اور کہاں لایا جائے گا۔ پاکستانیوں نے دیکھ لیاضمیر کے مطابق جب ووٹ دی جائے تو پی ڈی ایم کی جیت ہوتی ہے۔ عمران خان کی ڈرامہ کرکے اپنی ناکامی کو چھپانےکی کوشش ناکام ہوگئی۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا عمران خان کی باتوں سے معلوم ہوتاکہ اب یہ گھبراگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین کو آپ نے خود لگایا تھا۔عمران خان اس الیکشن کمیشن کوکہہ رہے جس کوانہوں نے خودنامزدکیاتھا۔عمران خان کواب فارغ کرنےکاوقت آ گیا ہے۔