کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیلی نہیں ہوئی، امریکا

Mar 04, 2021 | 21:35:PM

 (24نیوز) امریکا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی پش رفت پر گہری نظر ہے۔ وادی میں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونی چاہئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
 امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ ترجمان نے پاکستان اور بھارت سے ایل او سی پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدے پر قائم رہنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اور بھارت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آئندہ سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں