جمہوریت کو الیکشن کمیشن نے نہیں عمران خان نے بدنام کیا، مولا بخش چانڈیو

Mar 04, 2021 | 22:16:PM
جمہوریت کو الیکشن کمیشن نے نہیں عمران خان نے بدنام کیا، مولا بخش چانڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کو وزیراعظم کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت کو الیکشن کمیشن نے نہیں عمران خان نے بدنام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان سینٹ الیکشن ہارے کے بعد آئینی اداروں پر حملہ آور ہیں اور کوئی سمجھانے والا نہیں۔ سلیکٹڈ اپنی سیاسی شکست کو الیکشن کمیشن پر الزام لگا کر چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیب اور عدلیہ پر بھی ایسے حملے کر چکے ہیں ، یہ آئینی اداروں پر حملہ آور ہیں اور کوئی ان کو سمجھانے والا نہیں ؟ عمران خان اقتدار بچانے کیلئے افراتفری اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
 مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ایوان سے اکثریت کھونے کے بعد اب عمران خان اداروں کے ساتھ محاذارائی پر اتر آئے ہیں ۔جمہوریت کے ساتھ عمران خان کی شکل میں دھوکہ قوم مزید برداشت نہیں کر سکتی۔مہنگائی کی ماری قوم کی بددعائیں اس حکومت کو لے ڈوبی ہیں ، ملک میں حکومت کے نام پر افراتفری کا جو راج تھا وہ ختم ہو رہا ہے۔