یہ ہماری وکٹری پارٹی ہورہی ہے،شبلی فرا ز بھی پا وری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے والے وفا قی وزیر اطلاعات شبلی فراز بھی جیت کی خوشی میں 'پاوری' ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات اور نو منتخب سینیٹر شبلی فراز نے بھی سوشل میڈیا پر ' ہماری پاوری ہورہی ہے' ٹرینڈ کو فالو کرکے پاوری ویڈیو بنائی، جو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں شبلی فراز کہہ رہے ہیں کہ یہ میں ہوں یہ چیف منسٹرخیبرپختونخوا اور یہ ہماری وکٹری پارٹی ہورہی ہے۔ ویڈیو میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
@shiblifaraz ???? pic.twitter.com/TjryH0jowV
— PTI Kohat (@PTIKohatOficial) March 4, 2021