ترکی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنیکا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترکی کے صدر اردوان نے امریکا پر ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔
دونوں ملکوں کی جانب سے 2015 میں ہونے والے مشترکہ جامع لائحہ عمل(جے سی پی او اے) معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات میں دوسری جانب سے پہل کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ اس معاہدے کے بعد ایران پر عدئد کئی پابندیوں میں نرمی آئی تھی جس کے بدلے اسے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرنا پڑی تھیں۔
صدر اردوان نے ایرانی صدر حسین روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین گفتگو میں پیش رفت کا امکان دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کردے۔