حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور میزائل حملہ پسپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان میں حملہ کیا گیا تھا،حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں سعودی عرب کے پانچ شہری زخمی ہوگئے تھے۔یہ حملہ بھی جازان شہر پر کیا گیا تھا۔