سنجرانی یا گیلانی۔۔نیاچیئرمین سینٹ کون ہوگا۔۔ میدان12مارچ کو سجے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)3مارچ کو سینٹ کے ہونیوالے معرکے کے بعد چیئر مین سینٹ کے انتخاب کیلئے اب میدان اب 12 مارچ سجے گا ۔
حکومت نے پہلے سے ہی صادق سنجرانی کو اس الیکشن کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ جبکہ ایک روز پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران یوسف رضا گیلانی کا نام بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار کے طور پر لیا تھا۔ لیکن اب تک پی ڈی ایم کا اس بارے میں کوئی مشترکہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ابھی باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔
چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے ہو گا۔3مارچ کے نتائج کے بعد سینٹ میں حزبِ اختلاف کے پاس اکثریت ہے۔ جبکہ حکومتی اتحاد جس میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر اتحادی شامل ہیں ان سب کو ملا کر بھی تعداد کم ہے۔ سابق فاٹا سے چار اور بلوچستان سے ایک آزاد امیدوار ملا کر بھی حکومتی ارکان کی تعداد حزب اختلاف سے کم بنتی ہے۔
12مارچ کو ہونیوالے اجلاس میں سب سے پہلے نئے ارکان سینٹ حلف اٹھائیں گے پھر چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔