پولارڈ کے لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے 

Mar 04, 2021 | 23:46:PM
پولارڈ کے لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل رائونڈر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔
 تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا جو کالی آندھی نے کیرون پولارڈ کے دھواں دھار چھکوں کے باعث 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ جس اوور میں پولارڈ نے دھننجیا کو 6 چھکے مارے اس سے پہلے اوور میں دھننجیا نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔دھننجیا نے ایک ہی اوور میں ایوائن لیوس، کرس گیل اور نکولس پورن کو تین گیندوں پر آئوٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔
لیکن پھر اگلا اوور دھننیا کے لیے ڈرائونا خواب ثابت ہوا اور پولارڈ نے انہیں 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ کر جیت ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈال دی۔اس میچ میں پولارڈ نے 11 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پولارڈ نے ناصرف اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا بلکہ وہ یوراج سنگھ اور ہرشل گبز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔