روسی بمباری۔یوکرین میں واقع سب سے بڑےیو رپی جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

Mar 04, 2022 | 09:19:AM

(ویب ڈیسک) یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق  اینرودرشہر کے میئر دیمیترو اورلوف کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں آگ روس کی مسلسل بمباری کے باعث لگی۔ یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں دھماکہ ہوا توچرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہوگی۔

  اطلاعات کے مطابق روسی فوجیوں نے ٹینکوں کی مدد سے شہرمیں داخل ہونے اورجوہری پلانٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں نے یوکرین کے فوجیوں اورمقامی رہائشیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ پرروس کے حملے اورآگ لگنے سے متعلق یوکرینی حکام سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی وزیرتوانائی جینفرگرینہونے کہا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کومحفوظ طریقہ کاراورضابطوں کے تحت بند کردیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      یوکرین کی فوجی طاقت کو ہر حال میں تباہ کرینگے۔ روس۔۔ملک چھوڑ دیں، ہم آپ کی لاشیں دفنانا نہیں چاہتے۔یوکرینی صدر

مزیدخبریں