قیمت کم نہ کی گئی تو دھرنا دینگے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز 

Mar 04, 2022 | 10:12:AM

(ویب ڈیسک)چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز  ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے  دھرنے کی دھمکی  دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی نہ کی گئی تو 24 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گےانہوں  نے کہا کہ ایل پی جی کےکاروبار کے لیے فوری قانون سازی کی جائے، پیٹرول کی طرح ایل پی جی پر بھی ٹیکس ختم کیا جائے۔

 عرفان کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے اس پر عائد تمام ٹیکس ختم کیے جائیں جب کہ ایشیا کا سب سے بڑا ایل پی جی پلانٹ جے جے وی ایل 2 سال سے بند ہے اسے فوری چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:      پاک آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ ،پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مزیدخبریں