(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم نےسیاہ پٹیاں باندھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے، آسٹریلیا نے راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آسٹریلیا کے مطابق راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ راڈنی مارش کی یاد میں آسٹریلوی ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں بازوؤں پرسیاہ پٹی باندھےگی۔
یہ بھی پڑھیں: قیمت کم نہ کی گئی تو دھرنا دینگے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز