یوکرینی حکومت کاشہریوں کو گوریلا جنگ کے لئے تیاررہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کی حکومت ملکی دفاع کرنے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ، حکومت نے شہریوں سے گوریلا جنگ کا آغاز کرنے کی اپیل کر دی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کے مشیر نے لوگوں کو کہا ہے کہ روس کے پچھلے دستے کمزور ہیں، اگر ہم ان کو بلاک کر دیں تو یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔ جس کے لیے عوام درخت کاٹیں اور روسی فوج کے دستوں کو تباہ کریں۔انہوں نے کہا کہ روسی فوج کا راستہ روکنے کے لیے عوام ریلیاں نکالیں اور جیسے بھی ممکن ہو رکاوٹیں کھڑی کریں۔
علاقائی انتظامیہ کے سربراہ گیناڈی کا کہنا ہے کہ روسی شہر کے تمام حصوں میں موجود ہیں اور بہت خطرناک ہیں۔ روسی فوج نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ادوایات اور خوراک لے کر آنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ میں روس کے کتنے فوجی ہلاک، کتنے طیارے مار گرائے؟ یوکرین نے بڑا دعویٰ کردیا
یوکرین کی ایک اور اہم بندرگاہ برڈیانسک پر روسی فوجیوں نے پہلے ہی قبضہ کر لیا ہے۔روسی افواج یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف پر بھی بمباری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں۔ نئے الائونس کا اعلان
یاد رہے گزشتہ روز روسی افواج نے یوکرین کے شہر خیرسن پر قبضہ کر لیا تھا۔