سعودی ولی عہد کا روسی اور یوکرینی صدور کو ٹیلی فون ،ثالثی کی پیشکش

Mar 04, 2022 | 11:01:AM

(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد نے  روس اور یوکرین کے صدور کو ٹیلی فون کیا اور دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی ۔

تفصیلات کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ’مملکت کے طے شدہ موقف‘ کو واضح کیا اور کہا کہ وہ ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو بحران کے خاتمے کو سیاسی حل کی جانب لے جاتی ہیں اور جس سے سلامتی اور استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘ شہزادہ محمد بن سلمان نے تیل کی منڈی میں توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔سعودی ولی عہد نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔
ولی عہد نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ مملکت ہر اس عمل میں حصہ ڈالے گا جس سے بحران میں کمی آئے اور کہا کہ مملکت ثالثی کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی سفارتخانہ غائب۔یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کو پاکستان کی مدد مل گئی

مزیدخبریں