حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم پیش رفت

Mar 04, 2022 | 12:44:PM

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیارہو چکا، عمران خان کیخلاف ایک دو روز میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دو روز میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائیگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا دعوی ہے کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے، ان کو منظم کرنا اورلوگوں کو باحفاظت پارلیمنٹ تک لانا اور رازداری رکھنا اصل کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں۔ نئے الائونس کا اعلان

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اتحادیوں کی شرکت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرینی حکومت کاشہریوں کو گوریلا جنگ کے لئے تیاررہنے کا حکم

مزیدخبریں