جوبائیڈن کے ماتھے پر موجود یہ کالا نشان کیسا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صدر بائیڈن کے ماتھے پر کالا نشان کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک تصویر زیر گردش ہے جس پر ان کے ماتھے پر لگے سیاہ نشان سے متعلق چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں،امریکی صدر جو بائیڈن کانگریس کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اس موقع پر ان کے ماتھے پر سیاہ نشان موجود تھا جس کی وجہ سے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ صدر بائیڈن کے ماتھے پر یہ نشان انجانے میں لگا جس کا انہیں علم نہیں جب کہ کچھ لوگوں نے تبصرہ کیا کہ امریکی صدر نے کسی چیز پر ہاتھ لگایا اور پھر وہی ہاتھ ماتھے پر لگایا جس سے یہ نشان آیا لیکن کہانی اس کے برعکس نکلی۔
جوبائیڈن کے ماتھے پر لگا یہ نشان ان کی ایک عیسائی مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد سامنے آیا جس کو ’ایش وینزڈے‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔امریکی صدر جب چرچ سے باہر آئے تو ان کے ماتھے پر یہ نشان دیکھا گیا جس کی وجہ راکھ ہے جو عام طور پر صومالدی عیسائیوں کی اجتماعی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر سر پر رکھی جاتی ہے۔
Today, I join Christians around the world in observing Ash Wednesday — and pray for those who have lost loved ones during the past year. Lent is a time to deepen our faith as we prepare for the joy of the Easter season.
— President Biden (@POTUS) March 2, 2022
اس حوالے سے جوبائیڈن نے ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ’ایش بدھ‘ کو منانے کے لیے دنیا بھر کے عیسائیوں کے ساتھ شامل ہوتے ہیں اور ان لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں جنہوں نے پچھلے ایک سال میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ جوبائیڈن نے مزید لکھا کہ روزہ ہمارے ایمان کو گہرا کرنے کا وقت ہے جب ہم ایسٹر کی خوشی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ ایش بدھ عیسائی روزے کا پہلا دن ہے اور عیسائی روایات میں توبہ کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیمت کم نہ کی گئی تو دھرنا دینگے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز