جوبائیڈن کے ماتھے پر موجود یہ کالا نشان کیسا ہے؟

Mar 04, 2022 | 13:36:PM

 (ویب ڈیسک)صدر بائیڈن کے ماتھے پر کالا نشان کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔
 سوشل میڈیا پر ان دنوں امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک تصویر زیر گردش ہے جس پر ان کے ماتھے پر لگے سیاہ نشان سے متعلق چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں،امریکی صدر جو بائیڈن کانگریس کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اس موقع پر  ان کے ماتھے پر سیاہ نشان موجود تھا جس کی وجہ سے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش  کرنے لگی۔کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ صدر بائیڈن کے ماتھے پر یہ نشان انجانے میں لگا جس کا انہیں علم  نہیں  جب کہ کچھ لوگوں نے تبصرہ کیا کہ امریکی صدر نے کسی  چیز پر ہاتھ لگایا اور پھر وہی ہاتھ ماتھے پر لگایا جس سے یہ نشان آیا لیکن کہانی اس کے برعکس نکلی۔

جوبائیڈن کے ماتھے پر لگا یہ نشان ان کی ایک عیسائی مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد سامنے آیا جس کو ’ایش وینزڈے‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔امریکی صدر جب  چرچ سے باہر آئے تو ان کے ماتھے پر یہ نشان دیکھا گیا جس کی وجہ راکھ ہے جو عام طور پر صومالدی عیسائیوں کی اجتماعی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر سر پر رکھی جاتی ہے۔

اس حوالے سے جوبائیڈن نے ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ’ایش بدھ‘ کو منانے کے لیے دنیا بھر کے عیسائیوں کے ساتھ شامل ہوتے ہیں اور ان لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں جنہوں نے پچھلے ایک سال میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔  جوبائیڈن نے مزید لکھا کہ روزہ ہمارے ایمان کو گہرا کرنے کا وقت ہے جب ہم ایسٹر کی خوشی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ ایش بدھ عیسائی روزے کا پہلا دن ہے اور عیسائی روایات میں توبہ کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      قیمت کم نہ کی گئی تو دھرنا دینگے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز

مزیدخبریں