رمضان پیکج۔ عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکی تیاری کرلی،پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔ پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں گھی کے لیے 4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ اور چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی وائس پیغام میں مزید بڑی تبدیلی؛ صارفین کیلئے خوشخبری
پیکج کے مطابق باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ، سیلہ چاول پرایک کروڑ ،ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے جبکہ دیگر اشیاء پر76کروڑ 50 لاکھ روپےکی سبسڈی کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم پیش رفت