پشاورجامع مسجد میں خود کش دھماکا، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی 

Mar 04, 2022 | 15:09:PM

(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے پشاور کی جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو فوری اور بہترین طبی امدادفراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ پشاور میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ ہوا، جس میں 30افراد شہید جبکہ 50افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 10زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔سی سی پی او پشاورکے مطابق قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دو حملہ آور نے گھسنے کی کوشش کی ،ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ سے ایک پولیس جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور :جامع مسجد میں خود کش دھماکہ؛ 30افراد شہید،50 زخمی

مزیدخبریں