ٹیسٹ میچ سے پہلے محمد رضوان کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ قہوہ پارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ سے پہلے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے پنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل قہوہ پارٹی کی۔جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کردی ۔
Welcome to a qahwa party! ???? @iMRizwanPak is your host.#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/p7zsQRSmfo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 3, 2022
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی قہوہ پارٹی کی ویڈیو شیئر کی ہے محمد رضوان کیساتھ دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں رضوان کو الیکٹرک کیٹل میں قہوہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں محمد رضوان بات چیت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میں کبھی کبھی قہوہ بناتا ہوں لیکن خواہش ہے کہ میری اہلیہ یہ ویڈیو دیکھ لیں تاکہ انہیں یقین ہوجائے کہ میں قہوہ بناسکتا ہوں۔رضوان نے بتایا کہ شاہین آفریدی قہوہ بنانے میں ماسٹر ہیں، کبھی کبھی شاہین بہت اچھا قہوہ بناتے ہیں جب کہ ساتھی کھلاڑیوں کے لیے چائے ساجد اور افتخار بناتے ہیں۔ویڈیو میں کھلاڑی کی ہائی کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتان محمد رضوان کی مداح نکلی