(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے پشاور میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے ۔بلاول بھٹونے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہارکیا اور کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔ان کا کہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاورجامع مسجد میں خود کش دھماکا، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی
چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پشاور دھماکے کی مذمت
Mar 04, 2022 | 16:08:PM