(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 65-177 پیسے کا ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اٹھارہ پیسے کی کمی ہوگئی ہے۔ اس وقت ڈالر ایک سو ستتر روپے پینسٹھ پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز ڈالر ایک سو ستتر روپے تراسی پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 177.75 روپے پر پہنچ گیا تھا۔4 روز میں انٹربینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوا تھا۔معاشی ماہرین کے کا کہناتھا کہ درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے ۔
مزیدپڑھیں:انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا۔ کتنے کاہو گیا؟