تحریک عدم اعتماد کے اہم کھلاڑی نے واپسی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اہم کھلاڑی جہانگیر ترین نے واپسی کی تاریخ دے دی۔
تحریک انصاف کے ایم پی اے سلمان نعیم نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی جہانگیرترین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے، وہ تندرست ہیں اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئرآئے ہیں۔
ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جہانگیر ترین 6 مارچ کی رات برطانیہ سے پاکستان پہنچ جائیں گے اور جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہوگی وہ اس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم پیش رفت
یادرہےکہ جہانگیر ترین علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکج۔ عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں