سانحہ پشاور، علامہ ساجد نقوی کا تین دن سوگ اور ملک گیر احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)علامہ ساجد نقوی نے پشاور میں قصہ خوانی جامع مسجد میں خود کش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے تین روز کیلئے سوگ اوراتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ یہ واقعہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ علامہ ساجد نقوی نے سانحہ پشاور کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدار انوسٹی گیشن اور مجرموں کی تشخیص کرکے قانون کے حوالے کیا جائے۔علامہ ساجد نقوی کی کوئٹہ میں ہونیوالے دہشتگردی کے مجرمان کو گرفتار کرنے بھی مطالبہ کیا ۔ان کا کہناتھا کہ حکمران شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آتے ہیں ۔غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بل گیٹس سے طلاق کیوں لی ؟؟سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی