(ویب ڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ امام الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔امام الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی ۔
میچ کے پہلے روز امام الحق نے بہترین پرفارمنس پیش کرتے ہوئے 132 رنز بنائے تھے ۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی امام الحق نے اپنی اننگز کا آغاز دوبارہ کیا اور 157رنز بنا کروہ پویلین لوٹ گئے ۔اما م الحق کی اننگز میں سولہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ میچ سے پہلے محمد رضوان کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ قہوہ پارٹی