(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹوزرداری چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ خانیوال پہنچ گیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر قیادت کنٹینر پر موجود تھی ، اس دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری کے چہرے سے ٹکراگیا جس سے چیئرمین پیپلزپارٹی کی ہمشیرہ کے چہرے پر زخم آ گیا،بلاول بھٹو نے اجرک اتار کر آصفہ بھٹو کے زخم پر رکھی ،ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے ،ڈرون لگنے سے آصفہ بھٹو کا ماتھا زخمی ہوا ہے جس پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بڑھتی قیمت گرگئی؛ کتنے کا ہوگیا؟