واٹس ایپ نے بھارتی صارفین کو بڑا جھٹکا دے دیا

Mar 04, 2022 | 18:45:PM

(محمد ساجد) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلکیشن واٹس ایپ نے سال 2022 کے پہلے ماہ  18 لاکھ 58 ہزار اکاؤنٹس بند کئے۔

واٹس ایپ نے اپنی ماہانہ رپورٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 4 (1) (d) کے تحت شائع کی۔رپورٹ میں رواں سال کے پہلے ماہ کی تفصیلات بارے بتاتے واٹس انتظامیہ کاکہناتھا کہ  اس عرصے کے دوران 1,858,000 ہندوستانی اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی۔

ان اکاؤنٹس سے واٹس ایپ کو صارفین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی جن کے پیش نظر کمپنی نے ان پر پابندی عائد کی۔واٹس ایپ حکام کا مزید کہناتھا کہ بھارتی قوانین یا واٹس ایپ کی سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر اکاؤنٹس پر پابندی عائد ہے۔

صارفین واٹس ایپ کی سروس کی شرائط کی خلاف ورزیوں کے بارے میں grievance_officer_wa@support.whatsapp.com پر ای میلز بھیج سکتے ہیں، یا ہیلپ سینٹر میں شائع کردہ واٹس ایپ پر اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں