(24 نیوز)خانیوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے زخمی آصفہ بھٹو زرداری کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصفہ بھٹو ہمارے ساتھ تھیں ، آصفہ بھٹو کے سر پر ڈورن لگا اور خون نکلا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایمبولینس والوں نے کہازخم پر ٹانکے لگیں گے ،آصفہ بھٹو زرداری کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا،آصفہ بھٹو آئیں گی اور دوبارہ اس قافلے کا حصہ بنیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں