شین وارن کو گوگلی کس نے سکھائی ؟سرفراز نواز کالیجنڈباﺅلر کے انتقال پر اہم انکشاف

Mar 04, 2022 | 19:55:PM
سرفراز نواز، شین وارن، جادوئی سپنر، عبدالقادر
کیپشن: شین وارن، سرفراز نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نوازنے کہاہے کہ شین وارن جادوئی سپنر تھا، شین وارن جب تک کھیلے زبردست کھیلے ،شین وارن کے پاس صرف لیگ سپن تھا عبدالقادر نے انہیں گوگلی سکھائی ۔
سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ کرکٹرشین وارن کی اچانک موت پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک دم آسٹریلیا کے دو لیجنڈ چلے گئے ،شین وارن 52 سال کی ہی عمر میں چلے گئے ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ شین وارن ہمیشہ سیکھنے کو ترجیح دیتے تھے ،شین وارن نے عبدالقادر کو آسٹریلیا بلا کر ان سے بھی سیکھا تھا، شین وارن کے پاس صرف لیگ سپن تھا عبدالقادر نے انہیں گوگلی سکھائی ۔
سرفراز نواز نے کہاکہ شین وارن جادوئی سپنر تھا، شین وارن جب تک کھیلے زبردست کھیلے ،ان جیسا باﺅلر شاید ہی دوبارہ دنیا میں پیدا ہو،ان کاکہناتھا کہ شین وارن کافی تیز لیگ سپن کرتے تھے ،آسٹریلیا کے سابق لیجنڈکا مجسمہ لارڈر کرکٹ گراﺅنڈ میں لگایاجاناچاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ لورزکو ایک دن میں دوسرا بڑا صدمہ، عظیم باﺅلر شین وارن انتقال کرگئے