سانحہ پشاور:ملک بھر میں پرامن مظاہرے، 3روزہ  سوگ اور اتوار کو یوم احتجاج کا اعلان

Mar 04, 2022 | 21:21:PM
تحریک ،نفاذ ،فقہ ،جعفریہ، سربراہ ،آغا ،حامد ،موسوی 
کیپشن: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا حامد موسوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانحہ پشاور کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا نیشنل پریس کلب تا ڈی چوک احتجاجی مارچ، شیعہ علماء کونسل کا ملک بھر میں تین روزہ  سوگ اور اتوار کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان۔

تفصیلات کے مابق سانحہ پشاور کے خلاف اسلام آباد سمیت ملک بھر  میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے پرامن مظاہرے کئے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب تا ڈی چوک احتجاجی مارچ  کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین کے دوران  بند کرو بند کرو ، دہشت گردی بند کرو کے فلک شگاف نعرے  لگائے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا حامد موسوی  نے کہا کہ نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گردی اسلام و پا کستان پر حملہ ہے ،بارگاہوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے سامنے  سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو تا تو دشمن اے پی ایس کی تاریخ دہرانے میں کبھی کامیاب نہ ہوتا  ، دہشت گردی کی تازہ  لہر میں  ازلی دشمن بھارت ملوث ہے دشمن کی سہولت کار کالعدم تنظیموں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا،۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہفتہ ولائے محمدؐ و آل محمدؐ  کی مناسبت سے  سیدہ زینب بنت علی ؑ حضرت امام حسین ؑ حضرت عباس علمدار ؑ کی ولادت کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ آغا حامد موسوی نے کہا کہ سانحہ پشاور میں ہونیوالے زخمیوں کو بہترین علاج  اورمتاثرہ خاندانوں کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں سمیت اہم تنصیبات اورپبلک مقامات کی سیکورٹی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔ اسلام آباد پریس کلب سے شاہراہ دستور تک ٹی این ایف جے کی احتجاجی ریلی کی قیادت  علامہ بشارت امامی ، علامہ زاہد کاظمی ، علامہ شبیہ الحسن کاظمی علامہ شیرازکاظمی چوہدری مشتاق  حسین نے کی۔ اس کے علاوہ  شاہ فیصل کالونی کراچی ، ہزارہ ٹاؤن  کوئٹہ ، جی ٹی روڈ گجرات  ، قومی امام بارگاہ کوہاٹ  سمیت دیگر مقامات پر بھی ٹی این ایف جے کی جانب سے پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

ادھر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر عارف واحدی کی جانب سے ایک ویڈیو  پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور انتہائی اندوہناک سانحہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔اتوار کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ علامہ عارف واحدی نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علماء، ہر شعبہ زندگی کے افراد اس پرامن احتجاج میں شریک ہوں۔ انہوں مزید کہا کہ دہشت گردی کو شیعہ سنی اور پوری قوم مل کر ناکام بنائے گی، یہ حملہ کسی ایک مسلک، ایک مسجد پر نہیں بلکہ پوری قوم اور پاکستان پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ میں روس کے کتنے فوجی ہلاک، کتنے طیارے مار گرائے؟ یوکرین نے بڑا دعویٰ کردیا