پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں 9 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں 9 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد میں 9 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کو ڈی چوک کی بجائے ایکسپریس چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 8 مارچ کہ بجائے 9 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پہلے ہی عورت مارچ اور حجاب مارچ شیڈول ہیں اور 8 مارچ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ کا آخری روز ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آصفہ بھٹو زرداری کے ماتھے پرپانچ ٹانکے لگے