شادی شدہ نوجوان کا تایا زاد بہن سے معاشقہ،لڑکی کےگھروالوں نے لیا بھیانک انتقام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے ایک شادی شدہ نوجوان نے گھر والوں کی پابندیوں کے باوجود تایا کی بیٹی سے ملنا بند نہیں کیا۔ اس پر لڑکی کے گھر والوں نے تین دن قبل شہاب الدین کو پیٹ پیٹ کر بے حال کر دیا تھا۔ علاج کے دوران بدھ کو ہسپتال میں اسکی موت ہوگئی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میرٹھ ضلع کے قصبہ سردھانا کے شادی شدہ نوجوان 25سالہ شہاب الدین کا اس کی تایا زاد بہن کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا کہ اس دوران اسکو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شہاب الدین نے گھر والوں کی پابندیوں کے باوجود تایا کی بیٹی سے ملنا بند نہیں کیا۔ اس پر لڑکی کے گھر والوں نے تین دن قبل شہاب الدین کو پیٹ پیٹ کر بے حال کر دیا تھا۔علاج کے دوران بدھ کو ہسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ مقتول کے والد نے تھانے میں تحریری شکایت کی، جس کے بعد پولیس نے دو خواتین سمیت چھ لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
بتایا گیا ہےکہ سردھانا علاقہ کے محلہ دھرم پوری کے رہائشی یامین کے بیٹے شہاب الدین کا تایا کی بیٹی کے ساتھ معاشقہ رشتہ چل رہا تھا کہ اس دوران لڑکی کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اس کی مخالفت کی۔ دوسری جانب محبت کرنے والا یہ جوڑا شادی کرنے کیلئے بضد تھا۔ لڑکی کے گھر والوں کو جب یہ بات پتہ چلی تو انہیں ناگوار گزرا۔ تین روز قبل شہاب الدین اپنے گھر سے کام پر جا رہا تھا کہ اسی دوران لڑکی کے طرف کے لوگوں نے اسے گھیر لیا اور اس کی زبردست پٹائی کردی۔ اہل خانہ نے نوجوان کو تشویشناک حالت میں میرٹھ میں داخل کرایا۔بدھ کو ہسپتال میں علاج کے دوران شہاب الدین کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔مقتول کے والد یامین نے اپنے بھائی قیوم، بیٹے نعیم الدین، شاہ ویز، جاوید، سبیلہ اور بہو تبسم کے خلاف تھانہ سٹی میں شکایت درج کرادی۔ اس بنیاد پر پولیس نے دو خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی تباہی کامنظر، دارالحکومت پر قبضے میں چند گھنٹے باقی، روسی ٹی وی نے ویڈیو جاری کردی