سانحہ پشاور،مجلس وحدت المسلمین کااحتجاجی مظاہرہ،کارکنوں اور پولیس میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں مجلس وحدت المسلمین کےاحتجاجی مظاہرہ کے دوران کارکنان اور پولیس میں تصادم، پولیس کی اضٖافی نفری طلب۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام ہونیوالا احتجاجی مظاہرہ پشاور میں ہونے والے دھماکے کے خلاف کیا جا رہا ہے اور احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔مظاہرین گاڑیوں کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کروانے گورنر ہاؤس فوارہ چوک پہنچ گئے ۔اس موقع پر کارکنان کی جانب سے گورنر ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی ، جس پر پولیس نے گورنر ہاؤس جانے والے راستے پر پر کنٹینر لگا دیئے۔ پولیس نے اضافی نفری طلب کرلی اور پولیس کا واٹر کینن گورنر ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی تباہی کامنظر، دارالحکومت پر قبضے میں چند گھنٹے باقی، روسی ٹی وی نے ویڈیو جاری کردی