(24 نیوز)جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری سمیت 6 رہنماﺅں کو شاہپور جیل سے رہا کردیا گیا۔
شاہپور جیل سے رہا ہونے والے رہنماؤں کاپر جوش استقبال کیا گیا، رہائی پانے والے رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ، جیل کے باہر جمع رہنماؤں اور کارکنوں نے امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ نکھٹو حکمرانوں کو ہر فورم پر شکست ہو گی،اس ملک کیلئے عمران کی کال پر ہر قربانی دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: شب برأت کس دن منائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی