چینی بینک نے 1 ارب30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کی منظوری دیدی، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،چینی بینک نے 1 ارب30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کی منظوری دیدی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ چینی بینک نے 1 ارب30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کی منظوری دیدی۔
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ پاکستان کو یہ رقم چائینزبینک سے 3 قسطوں میں ملے گی ،50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط سٹیٹ بینک کو موصول ہو چکی ہے ، انہوں نے کہاکہ چینی بینک سے 50 کروڑ ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔
Formalities completed & Chinese Bank, ICBC approved rollover of US$1.3 billion facility which has been repaid by Pakistan to ICBC in recent months. Facility will be disbursed in 3 instalments, first one of US$500 million has been received by SBP. It will increase forex reserves!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 3, 2023
یہ بھی پڑھیں: شب برأت کس دن منائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی