ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے تینوں ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

Mar 04, 2023 | 10:06:AM
ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے تینوں ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد امین گورایہ) گوجرانوالہ میں گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے تینوں ڈاکو نوشہرہ ورکاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ڈاکوؤں کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزمان کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ 5 نامعلوم افراد نے چھڑانے کیلئے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، پولیس کے مطابق ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں۔

واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے ملزمان میں ذیشان، عامر اور ساجد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کے 5 واقعات میں ملوث تھے، ملزمان نے 26 فروری کو تھانہ اروپ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر 3 روز بعد ملزمان دوبارہ واردات کرنے پہنچ گئے اور دوسری مرتبہ پھر خاتون اور اس کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ  آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے واقعے کا نوٹس بھی لیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سیدمحسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور قرار واقعی سزا دلانے کی ہدایت کی تھی، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔