احسن اقبال کا نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آرہے ہیں، عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ نظام گر جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نیک نیتی کے ساتھ نہیں توڑیں، کوئی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کر رہا، کیا ایسے انتخابات کراناچاہتے ہیں جس سے مزید تنازعات پیدا ہوں؟۔