نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

Mar 04, 2023 | 11:49:AM

علی رامے

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا 8 واں اجلاس آج طلب کرلیا۔ نگران حکومت کی جانب سے کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ایوان وزیر اعلی میں 3 بجے کابینہ کا اجلاس گا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات پیش ہوں گی جبکہ رمضان پیکج کے حوالے تیار کی گئی سفارشات پر بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سرکلر ڈیٹ کی ادائیگیوں کے لیے سبسڈی کی منظوری پر فیصلہ ہوگا۔ لاہور گیرثرن یونیورسٹی کے وی سی کی تعیناتی سمیت دیگر اہم امور پر منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں آئندہ سیزن میں گندم کی خریداری اور اجرا کی پالیسی پر منظوری دی جائے گئی۔

مزیدخبریں