یونان میں ٹرین حادثہ، 57 ہلاکتوں کیخلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یونان میں ٹرین حادثے میں57 افراد کی ہلاکت کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق دارالحکومت ایتھنز سمیت ملک بھر میں ہزاروں افراد انصاف کی فراہمی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی بدانتظامی کے خلاف شدید احتجاج کیا، مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
Thousands of people in Greece protested after a devastating train crash that killed 57 people. The government attributed the crash to human error but unions say it was inevitable due to lack of maintenance and faulty signaling https://t.co/ejZLiyxBg8 pic.twitter.com/uHyu9Ck4e5
— Reuters (@Reuters) March 3, 2023
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ نہیں جرم ہے، اس پر خاموش نہیں رہ سکتے، ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یونان کی حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے مہلک ٹرین حادثے کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔
یونانی وزیر ٹرانسپورٹ نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے بھی استعفی دے دیا ہے، یونانی وزیراعظم نے بھی جائے حادثہ کے دورے میں کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غلطی سے پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو یونانی دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان واقع شہر لاریسا کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جبکہ 2 بوگیوں میں آگ لگی تھی، مسافر ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔