ملائیشیا: سابق وزیراعظم کرپشن کے الزامات سے بری، دوسرے مقدمے میں سزا برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا تاہم دوسرے مقدمے میں 12 سال قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ سرکاری وکیل سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف سرکاری فنڈز میں خُرد برد اور آڈٹ رپورٹ میں تبدیلی کرنے کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ کرپشن اور سرکاری ریکارڈ میں تبدیلی کے الزامات پر سابق وزیراعظم کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی تھی۔
#BREAKING Former Malaysian Prime Minister #Najib Razak granted bail for money laundering charge arrest, Reuters reports pic.twitter.com/yumHEBj9i3
— CGTN (@CGTNOfficial) August 8, 2018
سابق وزیراعظم 69 سالہ نجیب رزاق کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ نجیب رزاق منی لانڈرنگ اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد کو مجرمانہ ٹھیس پہنچانے پر12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے ان کی یہ سزا برقرار رکھی ہے۔