ہم پر الزام لگا کر پُتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
گوجرانوالہ ڈویژن میں آج بروز ہفتہ 4 مارچ کو پارٹی کی مرکزی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مریم نواز شریف نے کی۔
اس موقع پر خواجہ آصف، پرویز رشید اور پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ خاں بھی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر خان، علاقے سے دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں۔ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک جب بھی مسائل میں ڈوبا تب نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے: احسن اقبال کا نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے مگر ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور اُنہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔
سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ عمران کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔