مراکش کے سٹار فٹبالر اشرف حکیمی کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فرانس میں مراکش کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اشرف حکیمی کے خلاف ایک 24 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے جمعے کو مراکش اور پی ایس جی کیلئے کھیلنے والے ڈیفینڈر اشرف حکیمی کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم اشرف حکیمی کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا۔
#UPDATE Paris Saint-Germain and Morocco footballer Achraf Hakimi has been charged with rape, French prosecutors told AFP on Friday ➡️ https://t.co/FOFU9hNI6X pic.twitter.com/AvIjKCacDN
— AFP News Agency (@AFP) March 3, 2023
اشرف حکیمی سے جمعرات کو پیرس میں فرانسیسی تفیتیش کاروں نے جنسی زیادتی کے الزامات لگنے کے بعد پوچھ گچھ بھی کی تھی اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ اسی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اشرف حکیمی نے پچھلے اتوار کو انہیں اپنے گھر لے جانے کیلئے پیسے دیے تھے اور اس وقت پیرس میں واقعے گھر میں فٹبالر کے بیوی اور بچے موجود نہیں تھے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے اتوار کو ہی پیرس کے ایک پولیس اسٹیشن میں اشرف حکیمی کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کروائی تھی۔
خیال رہے اشرف حکیمی گذشتہ سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔