عمران خان بار بار اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے ہیں کہ مجھے گود لے لو، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان پر شاعرانہ طنز کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کا حوالہ دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کے کورٹ مارشل سے متعلق بات کی۔
اس پر خواجہ آصف نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں، نئے آرمی چیف سے ملاقات چاہتا ہوں، میری دو نمبری دیکھ کیا چاہتا ہوں‘۔
منقول پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 4, 2023
ھوں اور نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ھوں
میری دو نمبری دیکھ میں کیا چاہتا ہوں
خواجہ محمد آصف نے گوجرانوالہ میں آج مسلم لیگ ن کی مرکزی تنظیم کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔
خواجہ آصف نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل جانے سے ڈرتے ہیں، ورکرز کو کہتے ہیں جیلیں بھرو اور خود زمان پارک میں بیٹھے ہیں۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بار بار اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے ہیں کہ میں یتیم ہوگیا ہوں مجھے گود لے لو۔
پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کو نئی سطح پر استوار کرنا چاہتی ہیں اور اس حوالے سے نوجوان نسل کا آگے آنا خوش آئند ہے۔